چینی کمیونسٹ پارٹی کے 99 سال کی جدوجہد

2020-07-02 16:59:29 CRI
شیئر:

 

یکم جولائی 2020 کو ، دنیا کی سب سے بڑی سیاسی جماعت  کمیونسٹ پارٹی آف چائنا نے اپنے قیام کی  99 ویں سالگرہ منائی۔ آغاز میں صرف 50 سے زائد  ارکان پر مشتمل یہ سیاسی جماعت اب اپنی 99 ویں سالگرہ  منارہی ہے، 71 برسوں سے  اقتدار میں ہے اور اس وقت پارٹی کے نو کروڑ سے زیادہ ممبر ز ہیں۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت میں سینکڑوں کروڑوں چینی باشندوں نے کئی سالوں سے عالمی معیشت کی ترقی میں 30 فیصد سے زیادہ کا حصہ ڈالا ہے اور عالمی معاشی نمو کے لئے متحرک قوت بن چکی ہے۔

 

چینی کمیونسٹ پارٹی کے 99 سال کی جدوجہد

 

"چین کی ترقی اور چینی عوام کی خوشحالی"کے بنیادی ہدف اور مشن کی پاسداری کرتے ہوئے ، چینی کمیونسٹ پارٹی نے  ایک مضبوط منصوبہ سازی کی۔

" خوشحال زندگی کی راہ میں کسی شے کی کمی نہیں ہے۔" ---شی جن پھنگ

 

چینی کمیونسٹ پارٹی کے 99 سال کی جدوجہد

نومبر 1978 کو آن ہوئی صوبے کے شاؤ گانگ گاؤں  میں ہر ایک خاندان کو اراضی دینے کے معاہدے پر18 کسانوں نے دستخط کیے ،جس سے  چینی کمیونسٹ پارٹی نے  اصلاحات اور کھلے پن کا  آغاز کیا۔ آج کل ، شاؤگانگ گاوَں کے لوگوں نے گھروں میں ریستوران کھولے ہیں تاکہ ہر طرح سے سیاحوں کو راغب کیا جا سکے۔ اس وقت ، شاؤگانگ گاوَں میں ایک زرعی مصنوعات کی پروسیسنگ فیکٹری بھی موجود ہے۔کسانوں کی فی کس سالانہ آمدنی پچیس ہزار سے زیادہ ہے اور وہ  اچھی زندگی گزار رہے ہیں۔

چینی کمیونسٹ پارٹی کے 99 سال کی جدوجہد

چینی کمیونسٹ پارٹی کے 99 سال کی جدوجہد

شیاوَ گانگ گاؤں کے بچے

 40 سال پہلے ، غربت کی وجہ سے ، کلاس میں بچوں کے پاس ڈیسک نہیں تھے اور وہ اپنے گھروں سے لائے ہوئے چھوٹے چھوٹے بینچوں پر بیٹھتے تھے۔ چالیس سال بعد ، شیاوَ گانگ گاؤں غربت سے نکل چکا ہے  ، بچے ایک جدید تدریسی عمارت میں پڑھ رہے ہیں  ، اور کھیل کے میدان میں جسمانی تعلیم کی کلاس  لے رہے ہیں ۔

2020 میں ، چین میں اب بھی غربت کے شکار افراد کی تعداد  پچپن لاکھ دس ہزار ہے  ۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کا ہدف ہے کہ 2020 کے آخر تک ، دیہی علاقوں کے غریب باشندوں کو  خوراک ،لباس ، لازمی تعلیم ، بنیادی طبی نگہداشت اور رہائش کی ضروریات کو یقینی بنایا جائے  تاکہ انسداد غربت کے موجودہ معیارات کے تحت تمام لوگ غربت سے نجات پا سکیں۔

چینی کمیونسٹ پارٹی کے 99 سال کی جدوجہد

چینی کمیونسٹ پارٹی کے 99 سال کی جدوجہد

چینی کمیونسٹ پارٹی کے 99 سال کی جدوجہد

سال دو ہزار بیس میں کووڈ-۱۹ کی وبا پھوٹنے کے بعد چینی کمیونسٹ پارٹی کی رہنمائی میں چینی عوام وبا کے خلاف بھرپور جدوجہد کررہے ہیں۔انسداد وبا کے جنگ میں عوام کو اولین ترجیح دینے کا تصور واضح ہے۔اس جنگ میں پارٹی کے بہت سے ممتاز ارکان نے رہنما کردار ادا کرتے ہوئے فرنٹ لائن پر خدمات سرانجام دیں اور ان کے اس جذبے نے ایک ارب چالیس کروڑ چینیوں کو متاثر کیا ہے۔چینی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے کہا کہ عوام کی زندگی کو اولین ترجیح دی جانی چاہیے، ہرقیمت پر عوام کی صحت اور سلامتی کاتحفظ کیا جانا چاہیے۔اعدادوشمار کے مطابق پارٹی کے تین کروڑ ارکان انسداد وبا کی فرنٹ لائن پر کام کررہے ہیں۔

چین نے ہمیشہ اپنی ترقی کو دنیا کے ترقیاتی رجحان  سے ہم آہنگ کرتے ہوئے بنی نوع انسان کے ہم نصیب سماج  کے تصور کو برقرار رکھا ہے اور  ایک بڑے ملک کی ذمہ داری احسن طور پر نبھائی ہے۔

"دی بیلٹ اینڈ روڈ  کی تعمیر، چین اور دنیا کے ساتھ  مواقعوں کے تبادلے اور  ترقی کی  جستجو  کی ایک سنہری راہ ہے۔" ---شی جن پھنگ

 

چینی کمیونسٹ پارٹی کے 99 سال کی جدوجہد

2019 تک ، "بیلٹ اینڈ روڈ" کے شراکت داروں نے تعاون کو توسیع دینے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ، اس میں مجموعی طور پر تعاون کی دو سو دستاویزات موجود ہیں ، جس سے چیلنجز سے نمٹنے، مواقعوں کے حصول  اور اعتماد سازی کی مضبوطی کے لیے دنیا کو  دانش اور تقویت ملتی ہے۔ ان اعدادوشمار کے پیچھے "بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو میں شریک ممالک کی ترقی اور خاندانوں کا روزگار شامل ہے۔ مارچ 2019 تک ،  چین اور  بی آر آئی ممالک کے مشترکہ تعمیر کردہ   82 اوورسیز  تعاون زونز  کی بدولت  میزبان ممالک کو محصولات کی مد میں 2 ارب امریکی ڈالرز سے زائد  کی آمدن ہوئی ہے  اور  تین لاکھ سے زائد مقامی روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ 

 

چینی کمیونسٹ پارٹی کے 99 سال کی جدوجہد

جس قدر ہم اپنی آنکھوں سے پیار  کرتے ہیں اُسی قدر  ماحول سے بھی پیار کریں۔ ---شی جن پھنگ

چین میں جنگلات کے رقبے کی  شرح 1949 میں 9 فیصد سے بڑھ کر اب 23 فیصد ہوگئی ہے ۔  صحرائی زمین کو مؤثر طور پر تبدیل کردیا گیا ہے  اور  بنجر علاقوں میں رہنے والے سات کروڑ  سے زائد افراد غربت کی لکیر سے نکل آئے ہیں۔

 

چینی کمیونسٹ پارٹی کے 99 سال کی جدوجہد

 

1962 میں ، چین کے دارالحکومت بیجنگ سے 200 کلومیٹر سے زائد فاصلے پر  سیہان با نیشنل فارسٹ پارک  نے محکمہ جنگلات کی369 افراد پر مشتمل  تعمیراتی ٹیم کا خیرمقدم کیا۔ گزشتہ 60 برسوں میں ، جنگلات اگانے  والوں کی تین نسلوں کی کوششوں سے، سیہان با نیشنل فارسٹ پارک  صحرا سے جنگل  میں تبدیل ہو چکا ہے ،  پارک اور اُس کے آس پاس  علاقے میں معیشت اور سماج کی سبز ترقی کا حصول ممکن ہوا ہے ۔ دسمبر 2017 میں ، اس منصوبے  کو اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام نے "ارتھ گارڈین ایوارڈ"  سے نوازا ہے۔اس وقت  "چائنا گرین" نے پوری دنیا کی توجہ مبذول کر وا لی ہے۔

 

چینی کمیونسٹ پارٹی کے 99 سال کی جدوجہد

1960 کی دہائی میں ، بیجنگ سے 200 کلومیٹر دور ہیبی سیہان با ایک ریتلا علاقہ تھا۔

 

چینی کمیونسٹ پارٹی کے 99 سال کی جدوجہد

آج کا سیہان با ایک بھرپور  جنگل میں ڈھل  چکا ہے ۔یہ 74۔7  ہزار ہیکٹرز رقبے پر محیط ہے  اور دنیا کا سب سے بڑا مصنوعی جنگل بھی ہے۔

 

چینی کمیونسٹ پارٹی کے 99 سال کی جدوجہد

 

2012 میں چینی کمیونسٹ پارٹی کا جنرل سیکرٹری بننے کے بعد  شی جن پھنگ کا پارٹی میں نظم وضبط کی خلاف ورزی اور بد عنوانی کے خلاف ہمیشہ   ایک مضبوط عزم اور اٹل موقف رہا ہے۔ گزشتہ چند برسوں  میں برخاست کیے جانے والے اہلکاروں کی تعداد ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔

 

چینی کمیونسٹ پارٹی کے 99 سال کی جدوجہد

چینی کمیونسٹ پارٹی کی 99 ویں سالگرہ کے موقع پر ، امید ہے کہ چینی کمیونسٹ پارٹی اپنے عزم کو جواں رکھے گی اورمسلسل  ترقی جاری رکھے۔