نئے دور میں شنگھائی کے پوڈونگ علاقے کی ترقی کا معجزہ

2020-11-09 16:11:07
شیئر:


چین کے 1/8000 رقبے پر محیط شنگھائی کے پوڈونگ علاقے نے ملک کی جی ڈی پی کا 1/80 حصہ فراہم کیا ہے۔ایک کھیت کی زمین سے " بڑی بلند و بانگ عمارتوں کے جنگل" کی ترقی میں صرف 30 سال لگے۔2019 میں ، پوڈونگ کی جی ڈی پی 30 سال پہلے کے مقابلے میں 211 گنا رہی جو 1.2734 ٹریلین تھی ۔ یہاں دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت موجود ہے- شنگھائی ٹاور ، جس کی اونچائی 632 میٹر ہے ، مجموعی طور پر اس کی 132 منزلیں اور تعمیراتی رقبہ 578000 مربع میٹر ہے ۔

اس وقت پوڈونگ میں 285 بڑی اور اونچی عمارتیں ہیں ۔ ان میں سے 97 عمارتوں سے 100 ملین یوآن سالانہ ٹیکس محصولات اکٹھے ہوتے ہیں ، جو چائنیز مین لینڈ کی ایک کاؤنٹی کی کل معاشی پیداوار کے برابر ہے ، جس سے چین کی اصلاحات اور کھلے پن کے نیتجے میں پیدا ہونے والے معاشی معجزات کی طاقت کا اظہار ہوتا ہے۔