امریکہ کے قائم مقام وزیر دفاغ کرسٹوفر ملر نے سترہ تاریخ کو اعلان کیا کہ افغانستان اور عراق میں مقیم امریکی فوجیوں کی تعداد ۲۵۰۰تک کم کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ امریکی وزارت دفاع صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر عمل درآمد کرے گی اور افغانستان اور عراق میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی کرے گی ۔ اگلے سال کے پندرہ جنوری تک دونوں ممالک میں مقیم امریکی فوجیوں کی تعداد دو ہزار پانچ سو کے قریب ہو گی ۔ یہ فیصلہ امریکہ کے طے شدہ منصوبے اور اسٹریٹجک ہدف کے مطابق ہے اور امریکی عوام اس کی حمایت کرتے ہیں ۔ واضح رہے کہ اس وقت افغانستان اور عراق میں امریکی فوجیوں کی تعداد بالترتیب چار ہزار پانچ سو اور تین ہزار ہے ۔