برکس ممالک کے رہنماؤں کا بارہواں سربراہ اجلاس سترہ تاریخ کو ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہوا۔ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے اجلاس میں کہا کہ چین نے نوول کورونا وائرس کی وبا کو کامیابی کے ساتھ کنٹرول کیا ہے اور دوسرے ممالک کے لئے ایک مثال قائم کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ چین اس وبا کا شکار پہلا ملک ہے ۔ لیکن چین نے دنیا کو یہ ثابت کر دیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کو شکست دی جاسکتی ہے ۔ میں صدر شی جن پھںگ اور چینی عوام کو اس وبا پر کامیابی کے ساتھ قابو پانے پر مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔نتائج کافی عملی ، واضح اور قابل اعتماد ہیں۔میں یہ اعادہ کرنا چاہتا ہوں کہ چین نے دوسرے ممالک کے لئے ایک اچھی مثال قائم کی ہے۔برکس ممالک میں روایتی ادویات کے بارے میں سیمینار کے انعقاد کے حوالے سے چینی صدر شی جن پھنگ کی تجویز کا ذکر کرتے ہوئے پوٹن نے کہا کہ وہ اس بات کی بھر پور حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وبا کے تناظر میں تمام ممالک کو ایک دوسرے کو الگ تھلگ کرنے کے بجائے مل کر کام کرنا چاہئے ۔