رائٹرز اور اٹلی کے اخبار "ایوننگ پوسٹ" سمیت دیگر ذرائع ابلاغ کے مطابق، اٹلی کے شہر میلان میں قائم نیشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ (آئی این ٹی) کی طرف سے حال ہی میں جاری کردہ ایک تحقیق کے نتائج کے مطابق انسٹی ٹیوٹ نے گزشتہ سال ستمبر میں مقامی افراد کے خون کے نمونے جمع کیے تھے جن میں کورونا وائرس کے خلاف اینٹی باڈیز کا پتہ لگایا گیا تھا۔ اس تحقیق کی بنیاد پر محققین کا خیال ہے کہ ووہان میں وبا کے آغاز سے پہلے ہی کورونا وائرس ستمبر 2019 میں اٹلی میں پھیلنا شروع ہوگیا تھا۔ دنیا بھر میں وائرس کے ماخذ سے متعلق کام مسلسل جاری ہے۔ اس وقت ، بہت سے ممالک میں ہونے والی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ چین کے باہر کورونا وائرس کا پھیلاؤ ووہان میں وبا پھیلنے سے بھی کافی پہلے تھا۔