چین کا جامع اور ترقی پسند ٹرانس پیسیفک شراکت داری معاہدے میں شمولیت کا عندیہ

2020-11-21 15:45:57
شیئر:

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے بیس تاریخ کو ویڈیو لنک کے ذریعے اپیک کے ستائیسویں غیر رسمی سربراہی اجلاس میں شرکت کی اور اہم خطاب کیا ۔شی جن پھنگ نے کہا کہ ایشیا بحر الکاحل خطے کو عالمی تجارتی تنظیم کی مرکزی حیثیت سے  کثیر الجہتی تجارتی نظام کی غیر متزلزل حمایت کرنی چاہئے ، علاقائی اقتصادی انضمام کا فروغ جاری رکھنا چاہیئے اور ایشیا بحر الکاحل کو جلد از جلد  آزاد تجارتی علاقے میں ڈھالنا چاہیے۔ چین علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری معاہدے  کا خیرمقدم کرتا ہے ، اور جامع اور ترقی پسند ٹرانس پیسیفک شراکت داری معاہدے میں شمولیت  سے متعلق فعال طور پر غور کرے گا۔