اکیس تاریخ کو چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ میں ویڈیو لنک کے ذریعے پندرہویں جی ٹونٹی سربراہی اجلاس میں شرکت کی اور ایک اہم خطاب کیا۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین کووڈ-۱۹ ویکسین کی تیاری کے حوالے سے بین الاقوامی تعاون کی فعال طور پر حمایت کرتا ہے اور بھرپور طور پر شریک ہو رہا ہے ۔چین "کووڈ-۱۹ ویکسین کے عملی منصوبے" میں شامل ہوچکا ہے ، اور ویکسین کی تیاری ، پیداوار اور فراہمی میں دوسرے ممالک کے ساتھ مستحکم تعاون کے لئے تیار ہے۔ ہم اپنے وعدے پورے کریں گے ، دوسرے ترقی پذیر ممالک کی امداد اور انہیں معاونت فراہم کریں گے ، اور ویکسین کو ایسی عوامی مصنوعات بنانے کی کوشش کریں گے جسے تمام ممالک کے لوگ باآسانی استعمال کر سکیں اور خرید سکیں۔