بھارت میں کووڈ-۱۹ کے مصدقہ کیسوں کی مجموعی تعداد 9 ملین سے تجاوز کر گئی

2020-11-21 16:43:39
شیئر:

بھارت میں کووڈ-۱۹ کے مصدقہ کیسوں  کی مجموعی تعداد 9 ملین سے تجاوز کر گئی

بھارت امریکہ کے بعد دوسرا ایسا ملک بن  چکا ہے جہاں بیس تاریخ کو   کووڈ-۱۹ کے کیسوں  کی تعداد 9 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس وقت ، بھارت میں وبا سے سنگین  طور پر متاثر ہونے والے کچھ علاقوں میں مزید سخت انسدادی اقدامات اٹھائے جا رہےہیں۔بھارتی وزارت صحت  کی جانب سے  20 تاریخ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں بھارت  میں  45،882  نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، اور ملک میں  مجموعی اموات 130،000 سے تجاوز کر چکی ہیں۔ وبا کی روک تھام  کے لئے ، نئی دہلی انتظامیہ  نے 17 تاریخ کو اعلان کیا کہ اجتماعی تقریبات میں لوگوں کی تعداد دو سوسے کم کرکے صرف پچاس افراد تک محدود  کر دی جائے گی ،  ماسک نہ پہننے والے افراد کو دو ہزار روپے تک جرمانہ کیا جائے گا ۔کچھ علاقوں میں کرفیو اقدامات کا اعلان  بھی کیا گیا ہے۔