پاکستان انسداد غربت کے حوالے سے چین کے تجربات سے سیکھ سکتا ہے، پاکستانی اسکالر

2020-11-26 16:52:39
شیئر:

رواں سال چین میں غربت کے مکمل خاتمے کا ہدف پورا کرنے کی بھرپور کوششیں جاری ہیں۔23 نومبر تک ،  ملک کی تمام غریب کاونٹیوں کو  غربت  زدہ علاقوں کی قومی فہرست سے نکال دیا گیا ہے ،جسے پاکستانی حلقوں میں نمایاں اہمیت دی گئی ہے۔ پاکستانی ماہرین کے خیال میں پاکستان انسداد غربت میں چین کے تجربات سے سیکھ سکتا ہے۔

پاکستان کی نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں سینٹر فار چائنیز اسٹڈیز کے ڈپٹی ڈائریکٹر ، ضمیر اعوان نے چینی میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ چین نے گزشتہ 40 برسوں میں اصلاحات اور کھلے پن کے ذریعے 800 ملین افراد کو غربت سے نجات دلائی ہے ، یہ دنیا میں ایک غیر معمولی کارنامہ ہے۔ بالخصوص رواں سال کووڈ-۱۹کی وبائی صورتحال کے باوجود  چینی حکومت نے انسداد غربت کے متعدد فعال اقدامات اپنائے ، جس کی بدولت آج کامیابیاں حاصل کی گئیں ہیں۔

پاکستانی اخبار  "آبزرور" کے ایڈیٹر زبیر قریشی نے کہا کہ پاکستانی حکومت نے انسداد غربت کے حوالے سے چین کی کامیابیوں کو بھرپور سراہا ہے ۔  وزیر اعظم عمران خان چین کے تجربات سے سیکھنے کے خواہاں ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ پاکستانی عوام  خوشحال زندگی بسر کر سکیں۔