امریکی میڈیا کے مطابق امریکہ میں کووڈ -۱۹ کے لئے ٹیسٹنگ کو اب بھی "عیش و آرام کی آسائش" کہا جاتا ہے ۔نہ صرف ٹیسٹنگ کرنے والے مقامات پر بہت زیادہ ہجوم ہے ، بلکہ طویل عرصے تک ٹیسٹ کے نتائج نہیں ملتے ، اور یہاں تک کہ کچھ اسپتالوں نے پہلی لائن پر کام کرنے والی نرسوں کے ٹیسٹ کا بھی بندوبست نہیں کیا۔حال ہی میں امریکہ کی نرسوں کے قومی فیڈریشن نے ایک سروے کے نتائج جاری کیے۔ جس کے مطابق دوتہائی نرسوں نے کہا ہے کہ ان کا کبھی بھی متعلقہ ٹیسٹ نہیں کیا گیا ہے۔انسداد وبا کی فرنٹ لائن پر نرسوں کی ایک بڑی تعداد لاس اینجلس کی سڑکوں پر جمع ہوگئی ۔ انہوں نے احتجاج کیا کہ یو سی ایل اے اسپتال میں طبی عملے کے نوول کورونا وائرس کے لیے ٹیسٹنگ سے انکار کیا گیا ہے ۔ کیلیفورنیا پیسیفک میڈیکل سینٹر میں کام کرنے والی نرس سنڈووا نے بتایا کہ وہ آٹھ مہینوں سے انسداد وبا کے فرانٹ لائن پر رہی ہیں، لیکن اس سے متعلق وائرس کے لئے کبھی ٹیسٹ نہیں کیا گیا ہے۔ اسپتال اپنے طبی عملے کو ٹیسٹنگ کی سہولت فراہم کرنے سے انکار کرتا ہے ، حتی کہ ان نرسوں کا بھی ٹیسٹ نہیں کیاجاتا جن کا وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ ہوتا ہے ۔