مونٹینیگرو اور سربیا کا ایک دوسرے کے سفیر ملک بدر کرنے کااعلان

2020-11-29 16:42:15
شیئر:

مونٹینیگرو اور سربیا کا ایک دوسرے کے سفیر ملک بدر کرنے کااعلان

مونٹینیگرو کی وزارت خارجہ نے 28 نومبر کو ملک کے  "داخلی امور میں مداخلت" کی بنا پر مونٹی نیگرو میں سربیا کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا اعلان کیا۔ اس کے بعد سربیا کی وزارت خارجہ  نے بدلے کے اصول کے تحت  سربیا میں مونٹینیگرو کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا اعلان کیا۔اسی دن مونٹینیگرو کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا  کہ مونٹینیگرو میں سربیا کے سفیر ، ولادیمیر بوزووچ ، طویل عرصے سے مونٹینیگرو کے داخلی معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں ، اور ان کا سلوک اور بیانات  سفارتکار کی شان  سے متصادم ہیں۔ مونٹینیگرو کی وزارت خارجہ  بوزووچ  کو "ناپسندیدہ"  قرار دیتے ہوئے  مانٹی نیگرو چھوڑنے کا حکم دیتی ہے۔اس کے بعد سربیا کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ بدلے کے اصول کے مطابق سربیا میں مونٹینیگرو کے سفیر ، ٹارزن میلوسیوچ کو "غیر مقبول" قرار دیا گیا ہے اور ا نہیں 72 گھنٹوں میں سربیا چھوڑنے کا حکم دیا جاتاہے۔