فرانس کے متعدد شہروں میں مظاہرے

2020-11-29 16:39:07
شیئر:

فرانس کے متعدد شہروں میں مظاہرے

مقامی وقت کے مطابق اٹھائیس نومبر کو فرانس کے متعدد شہروں میں بڑے پیمانے پرفرانسیسی حکومت کے "جامع سیکیورٹی ایکٹ" کے نفاذ  کے  بل کے خلاف  مظاہرے ہوئے ۔مذکورہ ایکٹ  کے مطابق  شہریوں کے پولیس اہلکاروں کے چہرے کی تصویر کھیجنے اور ایسی تصاویر جاری کرنے پر پابندی لگائی جائے گی۔اس اقدام کوپولیس کے پر تشدد طریقے سے قانون نفاذ کرنے  کے ثبوت چھپانے کی کوشش کے طور پر دیکھا گیا ہے، اور عوام نے اس کی شدید مخالفت کی ہے۔ فرانس کی وزارت داخلہ کے مطابق اسی روز فرانس بھر میں کل ایک لاکھ تنتیس ہزار لوگ جلوس  کیلئے  نکلے۔ ان میں سے پیرس میں چھیالیس ہزار لوگ نکلے ۔احتجاج کے دوران پیرس میں پرتشدد واقعات رونما ہوئے۔ پیرس پولیس نے نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لئے اس دن 2،000 پولیس افسران کو بھیجا ۔ اسی روز کی رات تک کل ستائیس افراد کو گرفتار کیا گیا اور تئیس پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔