دنیا بھر میں کووڈ۔۱۹ کے کیسوں کی تعداد چھ کروڑ سےمتجاوز

2020-11-30 12:02:59
شیئر:

دنیا بھر میں کووڈ۔۱۹ کے کیسوں کی تعداد چھ کروڑ سےمتجاوز

ڈبلیو ایچ او کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ،   انتیس تاریخ کی سہ پہر تک  دنیا بھر میں کووڈ-۱۹ کے باعث 1،448،896 اموات اور  61،869،330  کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔اسی روز دنیا بھر میں کووڈ-۱۹ کے564،813 نئے مصدقہ  کیسز اور 8،985 نئی اموات سامنے آئی ہیں۔
ایک اور اطلاع کے مطابق  اٹھائیس تاریخ کو  ، سینکڑوں برطانوی مظاہرین نے حکومت کے انسداد وبا اقدامات کے خلاف  وسطی لندن میں احتجاجی مظاہرے کیے۔  احتجاج کے دوران پولیس  اور مظاہرین کے مابین جھڑپیں بھی ہوئی۔پولیس کے مطابق کم از کم 155 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
 اطلاعات کے مطابق انسداد وبا ضوابط کے تحت لندن میں وسیع اجتماعات پر پابندی عائد ہے۔ برطانوی حکومت کے مطابق اسکولوں یا روزمرہ خریداری کے لیے گھروں سے باہر نکلنے کے علاوہ دیگر سرگرمیوں سے گریز کیا جائے اور گھروں میں ہی قیام کیا جائے۔