افغانستان میں دو کار بم دھماکوں میں 32 افراد ہلاک

2020-11-30 11:13:27
شیئر:

افغان عہدیداروں نے 29 تاریخ کو تصدیق کی ہے کہ اسی دن صوبہ غزنی اور جنوبی صوبہ زابل میں دو کار بم حملے ہوئے جن میں 32 افراد ہلاک اور 44 زخمی ہوئے ہیں۔
صوبہ غزنی کے محکمہ صحت عامہ کے ترجمان نے بتایا کہ 29  تاریخ  کی صبح ، صوبائی صدر مقام غزنی میں سیکیورٹی فورسز کے ایک کیمپ کو کار بم حملے کا نشانہ بنایا گیا ، جس میں 30 افغان سکیورٹی اہلکار ہلاک اور 21 زخمی ہوئے ہیں۔ صوبہ زابل کے پولیس چیف  نے بتایا کہ اسی روز  زابل صوبائی کونسل کے سربراہ عطا جان حق بیان کے قافلے پر کار بم حملہ کیا گیا ، جس میں 2 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہوئے ہیں۔