چینی وزیر خارجہ کا " بیجنگ - ٹوکیو فورم " کی افتتاحی تقریب سےخطاب

2020-11-30 16:25:03
شیئر:

چینی وزیر خارجہ کا " بیجنگ - ٹوکیو  فورم " کی افتتاحی تقریب سےخطاب

چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے تیس تاریخ کو سولہویں " بیجنگ - ٹوکیو فورم " کی افتتاحی تقریب سے ویڈیو خطاب کیا ۔ انہوں  نے اپنے خطاب میں کہا کہ وبا کے تناظر میں دنیا کے مختلف ممالک کو گہرائی کے ساتھ ادراک ہواہے کہ  بنی نوع انسان کی تقدیر ایک دوسرے سے منسلک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی دوستی چین جاپان تعلقات کا اہم ستون ہے ۔دونوں ممالک کے درمیان وسیع پیمانے پر باہمی مفادات کے ساتھ ساتھ اختلافات بھی موجود ہیں ۔ ہمیں ان مسائل کو مناسب طریقے سے حل کرنا چاہیئے ۔ وانگ ای نے کہا کہ معلومات اور ذہانت کے نئے دور میں ، عوامی رابطے اور سوشل میڈیا دونوں ممالک کے  لوگوں کی باہم شناسائی اور جذباتی تعامل میں  اہم کردار ادا کرتے ہیں اور خصوصی ذمہ داریاں بھی  نبھاتے ہیں۔ اس حوالے سے انہوں نے زور دیا کہ دونوں ممالک کے میڈیا کو ایک دوسرے کے ملک کے بارے میں رپورٹنگ  کے وقت حقیقی صورتحال کو پوری طرح  واضح کرنا چاہئے۔ میڈیا اس بات پر اثرانداز ہوتا ہے کہ آیا دونوں ممالک کے عوام پرامن بقائے باہمی کے ساتھ رہ سکتے ہیں اور نسل در نسل دوستی کر سکتے ہیں ۔ اس لیے میڈیا کو زیادہ روادارنہ اور دوستانہ رویہ کے ساتھ ، دونوں ممالک کے  لوگوں کو ایک دوسرے کو بہتر طور پر سمجھنے  کے فروغ  کے لیے کوشش کرنی چاہیئے ۔  وانگ ای نے مزید کہا کہ دنیا شدید تبدیلی سے گزر رہی ہے ۔دونوں ممالک کے میڈیا کو گہرائی سے سوچنا چاہئے کہ دنیا کو کس طرح بہتر  سے  بہتر بنایا جائے ۔ امید ہے کہ دونوں ممالک کا میڈیا مستقبل پر نظر رکھے گا، چین-جاپان تعاون کی مثبت توانائی کو اکٹھا کرے گا  اور ایشیا اور دنیا کی ترقی کے لئے نئے وژن  کا مظاہرہ  کرے گا۔