مشترکہ ترقی کے حصول کے لئے شنگھائی تعاون تنظیم علاقائی معاشی تعاون کو فعال طور پر فروغ دیتا ہے، بھارت کے ممبئی آبزرور ریسرچ فاؤنڈیشن کے سابق چیئرمین

2020-11-30 16:02:57
شیئر:

بھارت کے زیر اہتمام شنگھائی تعاون تنظیم کے ممبر ممالک کی سربراہی(وزرائے اعظم) کی انیسویں میٹنگ کا انعقاد 30 تاریخ کو ویڈیو لنک کے ذریعے کیا گیا۔  بھارت کے ممبئی آبزرور ریسرچ فاؤنڈیشن   کے سابق چیئرمین سودھیندرا کلکرنی نے انٹرویو میں کہا  کہ عالمی وبائی صورتحال اور معاشی کساد بازاری کے تناظر میں ، شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کثیرالجہتی پر عمل پیرا ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ معاشی تعاون اور ثقافتی تبادلے کو مستحکم کررہے ہیں۔اور مشترکہ ترقی کو فعال طور پر فروغ دے رہےہیں۔انہوں  نے کہا کہ  وبا کا دنیا پر بڑا اثر ہے، اور تمام ممالک کو دنیا کو درپیش بڑے مسائل کا جواب تلاش کرنے کے لئے متحد ہونا چاہئے۔ معاشی ڈیکپلنگ اور تحفظ پسندی آگے چلنے کا راستہ نہیں ہے ۔مزید تعاون اور زیادہ سے زیادہ اشتراک ہی اس کا حل ہے۔ان کے خیال میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک میں   یوریشیا کے اہم ممالک  شامل ہیں ۔تنظیم کی رکنیت میں وسعت کے بعد ثقافت ، معیشت اور تجارت کے شعبوں میں باہمی تعاون کے امکانات بڑھ جائیں گے۔  وبا کے بعد ، اقتصادی بحالی کو فروغ دینا رکن ممالک کے لئے مشکل کام ہوگا۔ اس لئے  تحفظ پسندانہ طرز عمل انتہائی غیر دانشمندانہ ہے۔ موجودہ تناظر میں ، شنگھائی تعاون تنظیم نے خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے ایک اہم کردار ادا کیاہے۔