چین اور امریکہ کے معاشی اور تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے میں زرعی شعبے میں جانوروں اور پودوں کے قرنطینہ سے متعلق کسٹمز کے امور کی تکمیل

2020-11-30 17:18:37
شیئر:

چین کے کسٹمز کی  جنرل ایڈمینسٹریشن کے   شعبہ  قرنطینہ  برائَے حیوانات و نباتات کے ڈائریکٹر  جأو زنگ لیان نے 30 نومبر کو بیجنگ میں بتایا کہ اس وقت چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے میں  کسٹمز کے تحت  زرعی مصنوعات کے شعبے میں  جانوروں اور پودوں کے قرنطینہ  سے متعلق 37 امور کو بروقت اور اعلی معیار کے ساتھ مکمل کیا گیا ہے۔   کسٹمز  جنرل ایڈمنسٹریشن کی پریس بریفنگ میں  جأو زنگ لیان نے یہ بھی کہا کہ چین اور  امریکہ ایک دوسرے کے اہم تجارتی شراکت دار ہیں ۔دونوں ممالک زراعت میں ایک دوسرے کی کمی کو  پورا کرتے ہیں ۔امریکہ   کے لیے  چین کی زرعی برآمدات  چینی زرعی مصنوعات کی کل برآمدات کا 10٪بنتی ہیں ۔ زرعی تعاون کو بڑھانا دونوں فریقوں کے مشترکہ مفاد میں ہے۔