چینی وزیراعظم کی شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے اعظم کے اجلاس میں شرکت

2020-11-30 20:12:42
شیئر:

چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے تیس تاریخ کی سہ پہر کو ویڈیو لنک کے ذریعے شنگھائی تعاون تنظیم  کے وزرائے اعظم کے انیسویں اجلاس میں شرکت کی اور  مستقبل میں اس تنظیم کی بہتری اور ترقی کیلئے تجاویز پیش کیں ۔ لی کھہ چھیانگ نے کہا کہ وبا پھوٹنے کے بعد شنگھائی تعاون تنظیم  کے رکن ممالک نے " شنگھائی روح " برقرار رکھتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ  مل کر وبا کے خلاف  لڑائی کی ہے اور علاقائی  مستحکم ترقی کا تحفظ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فریقوں کو دہشت گردی کے خلاف اور انتہا پسندی کی حوصلہ شکنی کے لیے  مشترکہ مشق اور کوششیں کرنی  چاہیئیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھلے پن اور تعاون کو فروغ دیتے ہوئے  اس خطے  میں  آزاد تجارت اور سرمایہ کاری کے معیار کو  بلند کیا جانا چاہیے ،  ہموار صنعتی چین اور سپلائی چین  کو برقرار  رکھا جاناچاہیے تاکہ  معیشت کی اعلی   معیاری ترقی اور  ماحول دوست معاشی بحالی کو فروغ دیا جائے ۔لی کھہ چھِانگ نے پرزور الفاظ میں کہا کہ چین مضبوطی سے باہمی فوائد اور جیت جیت  پر مبنی کھلی پالیسی پر عمل پیرا  رہے گا  ، اور اپنی ترقی کے ساتھ ساتھ  دنیا  کے ساتھ  اپنے  مواقع بانٹنے کے لئے  تیار ہے ۔ چین  شنگھائی تعاون تنظیم  کے روشن مستقبل کی خاطر  دوسروں کے ساتھ  مل کر  کام کرے گا ۔