برکس ممالک میں میڈیا تعاون کے وسیع امکانات ہیں ،روس ٹوڈے انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کے صدر

2020-11-30 12:26:19
شیئر:

برکس ممالک میں  میڈیا تعاون کے وسیع امکانات  ہیں ،روس ٹوڈے انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کے صدر

روس ٹوڈے انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کے صدر دمتری کِسلیوف نے حال ہی میں چینی نامہ نگار  کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا  کہ برکس ممالک کے لئے میڈیا تعاون نہایت ضروری ہے ۔اس حوالے سے میڈیا تعاون کی اچھی روایت موجود ہے اور مستقبل میں ترقی کے وسیع امکانات ہیں۔
برکس ممالک میڈیا فورم کا پانچواں صدارتی اجلاس 30 نومبر کو ویڈیو  لنک کے ذریعے منعقد ہو رہا ہے۔ کِسلیوف نے کہا کہ برکس ممالک کے صحافیوں کے لئے باضابطہ تبادلے کی سرگرمیاں نمایاں اہمیت کی حامل ہیں۔ حالیہ برسوں کے دوران ، برکس میڈیا تعاون فریم ورک کے تحت تبادلہ سرگرمیوں کا تواتر سے انعقاد ایک عمدہ روایت بن چکی ہے ۔ برکس میڈیا فورم ، برکس ممالک میں میڈیا سے وابستہ افراد کے لئے ایک ایسا پلیٹ فارم  فراہم کرتا ہے جس سے  اطلاعات کے شعبے میں موثر تعاون ممکن ہے۔