امریکہ میں وبا لہردر لہر کی صورت میں پھیلنے کا خطرہ ہے، فاوچی

2020-12-01 15:11:41
شیئر:

امریکہ میں وبا  لہردر لہر کی صورت میں پھیلنے کا خطرہ ہے، فاوچی

 

انتیس نومبر کو امریکہ کے الرجی اور متعدی امراض کے قومی ادارے کے ڈائریکٹر ، انتھونی فاوچی نے کہا کہ امریکہ میں وبائی صورتحال جلدی ٹھیک نہیں ہو سکتی ، اورآنے والے دنوں میں کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوسکتاہے۔ فاوچی نے ان  خیالات کااظہارامریکی نشریاتی ادارے اے بی سی کو انٹریو دیتے ہوئے کیا۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق  امریکہ کے مشرقی وقت کے مطابق 29 نومبر کی شام تک کووڈ۔۱۹ کے کیسز کے لحاظ سے  امریکہ دنیا کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے ، جہاں 13.36 ملین سے زیادہ تصدیق شدہ کیسز اوردو لاکھ ساٹھ ہزار اموات واقع ہوچکی ہیں۔