جو بائیڈن نے فیڈرل ریزرو کی سابق چیئرپرسن جینیٹ یلن کو وزیر خزانہ نامزد کر دیا

2020-12-01 11:39:16
شیئر:

جو بائیڈن نے فیڈرل ریزرو کی سابق چیئرپرسن جینیٹ یلن کو وزیر خزانہ نامزد کر دیا

نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے تیس نومبر کو  اپنی معاشی  ٹیم کے حوالے سے اہم نامزدگیوں کا اعلان کیا   ، جن میں فیڈرل ریزرو بورڈ کی سابق چیئرپرسن جینیٹ یلن کی بطور وزیر خزانہ نامزدگی بھی شامل ہے۔
یلن نے 2014 سے 2018 تک بطور چِیئرپرسن فیڈرل ریزرو  خدمات  سرانجام دی ہیں اور وہ اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون تھیں۔   سینٹ سےنامزدگی کی توثیق کے بعد جینیٹ یلن امریکی تاریخ میں پہلی خاتون وزیر خزانہ بن جائیں گی۔ انہوں نے اپنی نامزدگی کے بعد کہا کہ امریکہ کو اس وقت بڑا چیلنج درپیش ہے۔ بطور وزیر خزانہ  وہ تمام امریکیوں کے  "امریکی خواب" کی تعمیر نو کے لئے پرعزم  رہیں گی۔
بائیڈن نے اسی روز سوشل میڈیا پر کہا  کہ امریکہ کو درپیش معاشی بحران سے نمٹنے کے لئے فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔ نئی حکومت کے اقتدار سنبھالتے ہی، نئی معاشی ٹیم کووڈ-۱۹  کی وبا سے متاثرہ لوگوں کی امداد  اور امریکی معیشت میں ساختی عدم توازن کو درست کرنے کی کوشش کرے گی۔