برکس ممالک میڈیا فورم کے پانچواں صدارتی اجلاس کا انعقاد

2020-12-01 11:28:08
شیئر:

برکس ممالک میڈیا فورم کے پانچواں صدارتی اجلاس کا انعقاد

برکس ممالک میڈیا کے اعلی سطحی فورم کا پانچواں صدارتی اجلاس تیس تاریخ کو ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہوا۔ شرکاء نے متفقہ طور پر فورم کی ترقی اور بہتری کے لئے مل کر کوشش کرنے کا عہد کیا ، اور وبا کے بعد کے دور میں برکس ممالک کے میڈیا اداروں  کے درمیان تبادلوں اور تعاون کے فروغ اور  انہیں مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا۔ 
حالیہ فورم کے ایگزیکٹو چیئرمین ، سنہوا نیوز ایجنسی کے صدر  اور  چیف ایڈیٹر حے پھنگ نے کہا کہ انسداد وبا کی جنگ میں برکس میڈیا نے مثبت طور پر اپنی سماجی ذمہ داریاں نبھائی ہیں،  انسداد وبا  کے لیے مختلف ممالک کی مشترکہ کوششوں کو  اجاگر کیا گیا  اور لوگوں کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دیا گیا ہے۔ سنہوا نیوز ایجنسی مختلف ممالک کے میڈیا کے ساتھ باہمی تعاون کی مضبوطی کی خواہاں ہے تاکہ انسداد وبا ، معاشی بحالی اور ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے مشترکہ طور پر مضبوط  قوت فراہم کی جاسکے۔
فورم کے شرکاء نے اس امید کا اظہار کیا کہ 
برکس ممالک کے میڈیا کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کیا جائے گا ، برکس ممالک کے درمیان تعلقات کی ترقی کو فروغ ملے گا ، اور ایک بہتر دنیا کی تعمیر کو آگے بڑھایا جائے گا۔