ناکا علاقے میں صورتحال کی بہتری کے حوالے سے روس کا اہم بیان

2020-12-01 11:47:26
شیئر:

 تیس نومبر کو روس کی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوف نے کہا کہ اس وقت ناکا  علاقے میں صورتحال مستحکم ہے ، مہاجرین اپنے آبائی گھروں کو واپس لوٹ  رہے ہیں ، اور رہائشی نظام بتدریج بحال ہو رہا ہے۔
ترجمان  نے بتایا کہ جنگ کے سبب ناکا سے ہجرت کرنے والے مقامی باشندوں کی  اپنے آبائی علاقوں کو واپسی شروع ہو چکی ہے۔ تیس نومبر کو مجموعی طور پر 1،699 افراد ناکا کے اہم شہر اسٹیپنکرٹ واپس  لوٹ چکے ہیں۔ چودہ نومبر کے بعد سے 25،000 سے زائد مہاجرین کی واپسی ہو چکی ہے۔ جنگ کے بعد مقامی سطح پر تعمیر نو کا کام بھی جاری ہے ، اور متعدد ٹرانسمیشن ٹاورز ، سب اسٹیشنوں اور گیس پائپ لائنوں کی مرمت مکمل کرلی گئی ہے۔ کوناشینکوف نے یہ بھی کہا کہ روسی فوج نے اسی روز اسٹیپنکرٹ ایئرپورٹ کے علاقے میں ایک خصوصی فیلڈ اسپتال قائم کیا  ہے تاکہ مقامی لوگوں کو طبی امداد فراہم کی جاسکے۔ روسی فوج اب بھی اپنی امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔