عالمی برادری کی ایرانی جوہری سائنسدان کے قتل کی شدید مذمت

2020-12-01 10:41:09
شیئر:

ایران کے سینئر جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ  27 نومبر کو دارالحکومت تہران کے قریب ایک حملے میں مارے گئے تھے۔حالیہ دنوں  جرمنی ، روس ، متحدہ عرب امارات اور لبنان سمیت متعدد ممالک نے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔
ایرانی وزیر دفاع امیر حاتمی نے 30 تاریخ کو  محسن فخری زادہ کی تدفین  کے موقع پر واضح کیا کہ  ایران مجرمانہ سرگرمیوں ، قتل وغارت گری اور دہشت گرد کارروائیوں کو نظرانداز نہیں کرے گا ، اور اس واقعے میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لائے گا۔  مجرمان کو معلوم ہونا چاہئے کہ انھیں سزا دی جائے گی۔
روسی وزارت خارجہ نے 30 تاریخ کو محسن فخری زادہ کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کو اشتعال انگیز دہشت گرد کارروائی کے حوالے سے شدید تشویش لاحق ہے،  اندیشہ ہے  کہ اس واقعے سے مقامی صورتحال غیر مستحکم ہوگی اور  تنازعات میں مزید اضافے کے امکانات ہیں۔ روس نے  تمام متعلقہ فریقوں  پر زور دیا کہ  ایسی کارروائیوں سے گریز کیا جائے جو کشیدگی کو بڑھا سکتی ہیں۔