چھانگ عہ فائیو کی چاند پر کامیاب لینڈنگ

2020-12-02 10:41:10
شیئر:

چھانگ عہ فائیو کی چاند پر کامیاب لینڈنگ

یکم دسمبر کو چین کے قومی خلائی ادارے کے مطابق چین کا چاند کے حوالے سے تحقیقی مشن چھانگ عہ فائیو چاند کی سطح پر کامیابی سے لینڈنگ کر گیا ہے۔ منصوبے کے مطابق ایک کامیاب لینڈنگ کے بعد لینڈر آئندہ دو روز میں چاند کی سطح سے دو کلو گرام نمونے اکھٹے کرے گا۔ 
بیجنگ ایرو اسپیس فلائٹ کنٹرول سنٹر کے ڈپٹی ڈائریکٹر حے جون نے لینڈنگ کنٹرول میں نمایاں درستگی کو کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے آئندہ امور کے لیے ایک مضبوط بنیاد میسر آئے گی۔

چھانگ عہ فائیو کی چاند پر کامیاب لینڈنگ