عوامی جمہو ریہ لاوس کے قیام کی 45 ویں سالگرہ کے موقع پرچینی صدر مملکت شی جن پھنگ کااپنے ہم منصب کو مبارکباد کاپیغام

2020-12-02 16:29:36
شیئر:

دو دسمبر کو ، چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور صدر مملکت شی جن پھنگ نے عوامی جمہوریہ لاوس کے قیام کی 45 ویں سالگرہ کے موقع پر لاؤس پیپلز انقلابی پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور صدر مملکت  باونگ ننگ وراچیت کو مبارکباد کا  پیغام بھیجا۔شی جن پھنگ نے اپنے  پیغام میں کہا کہ عوامی جمہوریہ لاوس کے قیام کی 45 ویںسا لگرہ کے موقع پر ، میں لاؤس پیپلز انقلابی پارٹی ، لاؤ س حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ انقلابی پارٹی کے  جنرل سکریٹری کی مضبوط قیادت میںلاؤ س کے عوام ،  پارٹی اور ملک کی تعمیر  کو آگے بڑھائیں گے ۔ میں چین-لاؤس تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہوں ، اور  میں باونگ ننگ وراچیت کے ساتھ اگلے سال سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ اور چین اور لاؤس کے دوستانہ سال کے موقع پر  روایتی دوستی کو فروغ دینے ، اسٹریٹجک باہمی اعتماد کو مضبوط بنانے ، کویڈ-۱۹  کی وبا  پر  قابو پانے کے لئے  ساتھ دینے ، اور فعال طور پر چین اور لاؤس کےہم نصیب معاشرے کی تشکیل کے لئے  تیار ہوں۔تاکہ  دونوں ممالک اور دونوں ملکوں کے عوام کو  فائدہ ہو ۔اس کے علاوہ چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ،قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کے سربراہ لی جیان شو اور چین کے  وزیر خارجہ وانگ ای نے بھی مبارک باد کا  پیغام بھیجا۔