دنیا میں انسانی بنیادوں پر امداد اور تحفظ کے منتظر افراد کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

2020-12-02 10:49:33
شیئر:

دنیا میں انسانی بنیادوں پر امداد اور تحفظ کے منتظر افراد کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے انسان دوست امور مارک لوکوک نے یکم تاریخ کو کہا کہ 2021 میں دنیا بھر میں ریکارڈ 235 ملین افراد کوانسانی بنیادوں پر امداد اور تحفظ کی ضرورت ہو گی ، جس میں رواں سال کی نسبت  تقریبا  40 فیصد اضافہ ہو گا۔
لوکوک نے کووڈ -۱۹ کو  اس تعداد میں اضافے کا بنیادی سبب قرار دیا۔  اقوام متحدہ کو وسیع پیمانے پر انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اگلے سال 35 بلین ڈالرز درکار ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ-۱۹ کی وبا نے  تنازعات ، مہاجرت اور موسمیاتی  تبدیلی کے اثرات سے دوچار کمزور گروہوں  کو مزید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ  متعدد ممالک میں قحط کا خطرہ بڑھتا جارہا ہے۔
یکم تاریخ  کو  اقوام متحدہ نے " عالمگیر انسان دوست صورتحال سروے2021" جاری کیا۔ لوکوک نے کہا کہ یہ رپورٹ دنیا  میں کمزور ترین اور غیر مستحکم ممالک کو وبا کے باعث پہنچنے والے شدید نقصانات کی عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2021 میں دنیا کو درپیش انسان دوست چیلنجز غیر معمولی ہوں گے۔ 2021 میں ایک بڑے قحط سے بچنا نمایاں کامیابی تصور کی جائے گی۔