عالمی ادارے وبائی صورتحال کے باوجود چین کی مثبت معاشی نمو کے حوالے سے پر امید

2020-12-02 10:11:56
شیئر:

اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم (او ای سی ڈی) نے یکم دسمبر کو  اپنی تازہ عالمی معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کی۔ رپورٹ کے مطابق رواں برس چین  مثبت معاشی نمو کا حامل واحد ملک ہو گا۔ آئندہ برس کے اواخر تک ، عالمی معیشت کی کووڈ۔۱۹ سے پہلے کی سطح پر بحالی کی توقع ہے۔  آئندہ برس عالمی معاشی نمو میں چین کا شیئر  ایک تہائی ہوگا۔

عالمی ادارے وبائی صورتحال کے باوجود چین کی مثبت معاشی نمو کے حوالے سے پر امید

ادارے کے چیف اکانومسٹ لارنس بون کے خیال میں چین اور جنوبی کوریا نے دیگر ممالک کی نسبت اس بحران سے بہتر طور پر نمٹا ہے ۔چین اور جنوبی کوریا دونوں کا عالمی اقتصادی نمو میں نمایاں شیئر ہے۔

عالمی ادارے وبائی صورتحال کے باوجود چین کی مثبت معاشی نمو کے حوالے سے پر امید

او ای سی ڈی کے سیکرٹری جنرل انکیل گوریہ نے کہا کہ اس وقت متعدد ممالک  کووبا کی دوسری لہر کا سامنا ہے جس سے معاشی بحالی بھی متاثر ہو گی۔وبا ایک عالمی مسئلہ ہے اور اس وقت بین الاقوامی تعاون پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہے۔