چینی صدر کا " کلائمیٹ ایمبیشن سمٹ" میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے نئے اقدامات کا اعلان

2020-12-13 18:09:56
شیئر:

بارہ دسمبر  کو چینی صدر شی جن پھنگ  نے ویڈیو لنک کے ذریعے"کلائمیٹ ایمبیشن سمٹ" میں شرکت کی اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے حوالے سے چین کےنئے سلسلہ وار اقدامات کا اعلان کیا۔صدر شی جن پھنگ نے اپنے خطاب میں  اس بات پر زور دیا کہ پچھلے پانچ سالوں میں ، پیرس معاہدے پر عمل درآمد کا سلسلہ شروع ہوا ہے  اور اسے عالمی برادری کی طرف سے بھرپور حمایت اور تعاون حاصل ہوا ہے ۔اس وقت ، بین الاقوامی صورتحال میں بہت تیزی سے تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں ، کووڈ-۱۹ کی وبانے انسان اور فطرت کے درمیان تعلقات کے حوالے سے سوچ کو جگایا ہے اور عالمی موسمیاتی انتظام و انصرام پر زیادہ توجہ دی جا رہی ہے۔ چینی صدر نے تین نکات تجویز کیے۔ اول،موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری کو متحد ہو۔چین، پیرس معاہدے میں  زیادہ سے زیادہ ممالک کی شرکت ،شراکت اور خدمات کا خیرمقدم کرتاہے۔دوم ، موسمیاتی  انتظام و انصرام  کا نیا نظام تشکیل دیا جائے ۔ تمام ممالک کو اپنی صلاحیت کے مطابق متعلقہ اقدامات اختیار کرنے چاہئیں اور ترقی یافتہ ممالک کو ترقی پذیر ممالک کے لیے فنڈز ، ٹیکنالوجی اور صلاحیت بڑحانے میں مدد کرنی چاہیے۔سوم ، ماحول دوست طرز زندگی کو عام کیا جائے  اور ماحول دوست ترقی کا نیا نمونہ تشکیل دیا جائے۔خطاب کے اختتام پر شی جن پھنگ نے کہاکہ کراہ ارض بنی نوع انسان کا مشترکہ اور واحد گھرہے۔ آئیے پیرس معاہدے کو عمل میں لائیں اور موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے ایک نئے سفر کا آغاز کریں ۔