آب و ہوا کی تبدیلی کا مقابلہ کرنے کے لیے چین بھرپور کردار ادا کرے گا۔ شی جن پھنگ

2020-12-13 18:06:32
شیئر:

بارہ دسمبر کو چین کے صدر شی جن پھنگ نے   "کلائمیٹ ایمبیشن سمٹ " سے اپنے ویڈیو خطاب میں کہا کہ شفاف پانی اور سرسبز پہاڑ ، چاندی اور سونے کے پہاڑ ہیں۔ہمیں سرسبز اور کم کاربن کی پیداوار کے حامل طرزِ زندگی کی بھرپور حمایت کرنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ سے اپنے وعدوں کی پاسداری کرتا آیا ہے  اور اب نئے تصورات کے تحت اعلی معیار کی معاشی و معاشرتی ترقی کو سرسبز ترقی میں تبدیل کرے گا تاکہ آب و ہوا کی تبدیلی کا مقابلہ کرنے کے لیے  زیادہ سے زیادہ  خدمات سرانجام دے گا۔ پیرس معاہدے کے پانچ سال مکمل ہونے پر اس کلائمیٹ ایمبیشن سمٹ کا انعقاد  اقوامِ متحدہ نے کیا تھا جس کا مقصد ،عالمی برادی سے اپیل کرنا تھا کہ وہ موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے پیرس معاہدے کے متعلقہ اقدامات پر عمل درآمد کرے اور کثیر الجہتی  کوفروغ دے۔