صدرشی جن پھنگ کا کم جونگ ان کے نام تہنیتی پیغام

2021-01-11 19:41:11
شیئر:

کم جونگ ان  کو  شمالی کوریا  کی آٹھویں کانگریس میں شمالی کوریائی لیبر پارٹی کے جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا  ہے۔ چینی صدر شی جن پھنگ نے گیارہ تاریخ کو کم جونگ ان کے نام مبارک باد کا  پیغام بھیجا ۔  انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ چین اور شمالی کوریا خوشگوار تعلقات کے حامل ہمسایہ ممالک ہیں ۔  دونوں ممالک کے تعلقات کو فروغ دینا چینی  کمیونسٹ پارٹی اور حکومت کی مستقل پالیسی ہے ۔ تبدیل ہوتی ہوئی موجودہ عالمی صورتحال کے تناظر میں چین  چاہتا ہے کہ فریقین کے درمیان طے کردہ سلسلہ وار اہم اتفاق رائے کے تحت چین- شمالی کوریا کے دوستانہ تعاون کا نیا باب رقم کیا جائے ۔ 

صدرشی جن پھنگ  کا   کم جونگ ان کے نام تہنیتی پیغام_fororder_14399305bde64dae958ed11990f655cb