چین کے قومی ادارہ صحت نے 11 تاریخ کو مطلع کیا کہ 10 جنوری کو چائنیز مین لینڈ میں کووڈ-19 کے103 نئے تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوئے جن میں 18 امپورٹڈ کیسز اور 85 مقامی کیسز شامل ہیں۔ اس دوران کوئی نئی اموات نہیں ہوئیں۔
صوبہ حہ بے میں اب بھی وائرس کا سراغ لگانے کے لئے ٹیسٹنگ کا عمل جاری ہے۔ مقامی ماہرین کا خیال ہے کہ وبا کےپھیلنے کا خطرہ اب بھی موجود ہے۔ حہ بے میں شی جا جوانگ اور شین تائی میں حاصل کردہ نمونے کی جینیاتی ترتیب کے موازنہ کے ذریعہ معلوم ہوا ہے کہ چین میں وبا کے موجودہ پھیلاؤ کا منبع مقامی کی بجائے بیرون ملک سے آنے والے وائرس سے وابسطہ ہے۔