ملکی اعلیٰ عہدیداروں کو صدر شی جن پھںگ کی اہم ہدایات

2021-01-11 10:16:39
شیئر:

ملکی اعلیٰ عہدیداروں کو صدر شی جن پھںگ کی اہم  ہدایات_fororder_1

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی پارٹی کا اسکول، پارٹی کے اعلیٰ عہدیداروں  کی  تعلیم و تربیت کے لئے قائم تعلیمی ادارہ ہے۔ ہر سال کے آغاز پر  اسکول میں اعلیٰ سطحی  سیمینار منعقد کیا جاتا ہے ۔اس سیمینار میں پارٹی کے صوبائی اور مرکزی سطح کے اعلیٰ عہدیدار شرکت کرتے ہیں۔ سیمینار  میں زیادہ تر پارٹی اور ملک کی اہم ترقیاتی حکمت عملی سے متعلق موضوعات پر بات کی جاتی ہے۔ حالیہ برسوں میں منعقد ہونے والے سیمینارز کی افتتاحی تقریبات میں ، جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ ضرور شرکت کرتے رہےہیں ، اس دوران انہوں نے اہم خطابات کئے اور  پارٹی کے ارکان اور اعلیٰ عہدیداران کو ملک کی ترقی کی نئی حکمت عملی اور پارٹی کے اہم امور سے متعلق رہنمائی فرما کی۔
 دو ہزار بیس  چین کی تاریخ کا ایک غیر معمولی سال تھا۔  اس سال مشکل اور پیچیدہ بین الاقوامی صورت، اندرون ملک اصلاحات، ترقی اور استحکام خصوصاً  کووڈ-19 کی وباکے تناظر میں، چینی کمیونسٹ پارٹی نے جس شاندار حکمت عملی کا مظاہرہ کیا وہ تاریخ کے اوراق میں سنہرے حروف سے لکھے جانے کے قابل ہے۔جناب شی جن پھنگ نے 2020 میں منعقدہ "تھیم ایجوکیشن سمری کانفرنس" میں خطاب کے دوران  کہا تھا کہ اپنی حقیقی منزل کو  کبھی فراموش نہ کرو ، اپنا مشن ذہن میں رکھو ،اعلیٰ عہدیداروں  کو اپنی ذمہ داریوں کو بھر پور انداز میں نبھانا چاہیے ۔

ملکی اعلیٰ عہدیداروں کو صدر شی جن پھںگ کی اہم  ہدایات_fororder_3