امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس نے گیارہ تاریخ کو باقاعدہ طور پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی قرار داد پیش کردی ، جس میں صدر ٹرمپ پر "ملک سے بغاوت" اور "اقتدار کی پرامن منتقلی میں مداخلت"کا الزام لگایا گیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس کی جانب سے مواخذے کا عمل شروع کرنے کا یہ پہلا اقدام ہے۔اس وقت ، انہوں نے مواخذے کی شق کو منظور کرنے کے لئے درکار سادہ اکثریت حاصل کرلی ہے ، اور چند ریپبلکن کانگریس ارکان بھی مواخذے کی حمایت کرنے پر غور کررہے ہیں۔
امریکی آئین کے مطابق ، اگر ایوان نمائندگان میں صدر کے خلاف مواخذے کی شق سادہ اکثریت سے منظور ہوجاتی ہے ، تو اس کا مطلب یہ ہے کہ صدر کومعطل کیا جاسکتا ہے۔ اس کے بعد ، سینیٹ مواخذے کے معاملے کی سماعت کرے گا۔ اگر سینٹ کےدوتہائی سے زائد ارکان مواخذے کی قرارداد کی حمایت کرتے ہیں، تو صدر پر الزام ثابت ہو جائے گا اور وہ قبل از وقت اپنے عہدے سے محروم ہوجائیں گے۔