امریکی حکومت نے 10 تاریخ کو اعلان کیا کہ وہ یمن کے حکومت مخالف قبائل حوثیوں کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرے گا۔ یمنی اتحادی حکومت نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے جبکہ یمنی حوثیوں نے اس فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے دس تاریخ کی شام کو ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے حوثیوں کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنےکا فیصلہ کیا ہے ۔اس تنظیم کے تینوں رہنماؤں کو بھی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا جائے گا۔ بیان کے مطابق ، متعلقہ اقدامات رواں ماہ کی 19 تاریخ سے باضابطہ طور پر نافذ العمل ہوں گے۔
یمنی اتحادی حکومت نے امریکی حکومت کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ یمن کی وزارت خارجہ نے 11 تاریخ کو ایک بیان میں کہا حوثی مسلح افواج کو "دہشت گرد تنظیم" قرار دیا جانا چاہیے ۔ حوثیوں کو "دہشت گردی کی کارروائیوں" کو ترک کرنا چاہیے اور یمن میں قیام امن کے عمل میں تعاون کرنا چاہیے۔
تجزیہ کاروں کو خدشہ ہے کہ مذکورہ امریکی اقدام سے یمن میں اقوام متحدہ کی زیر قیادت قیام امن کے عمل اور عالمی برادری کی امدادی سرگرمیوں پر منفی اثرات مرتب ہوں گے، اس سے تنازعہ یمن کی صورت حال مزید کشیدہ ہوگی۔