عالمی ادارہ صحت کا ویکسین سمیت دیگر شعبوں میں چین کے ساتھ تعاون پر اظہارِ اطمینان

2021-01-12 17:17:35
شیئر:

عالمی ادارہ صحت کا ویکسین سمیت دیگر شعبوں میں چین کے ساتھ تعاون پر اظہارِ اطمینان_fororder_0112谭德赛

گیارہ جنوری کو عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم نے کووڈ-۱۹ کے خلاف ویکسین اور وائرس کے ماخذ کا سراغ لگانے سمیت دیگر شعبوں میں چین کی جانب سے  تعاون کیے جانے پر اطمینان و مسرت کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جلد از جلد محفوظ اور موثر ویکسین کی تیاری اور دنیا بھر میں اس کی منصفانہ تقسیم کی جاسکے گی۔ٹیڈروس ادھانوم نے اسی دن ایک  پریس کانفرنس میں کہا کہ آسٹریلیا ، ڈنمارک ، جرمنی ، کینیا ، جاپان ، نیدرلینڈز ، قطر ، روس ، سوڈان ، برطانیہ ، امریکہ اور  ویتنام سمیت دیگر ممالک کے ماہرین پر مشتمل  ڈبلیو ایچ او کی بین الاقوامی  ٹیم چینی ماہرین کے ساتھ مل کر نوول کورونا وائرس کے ماخذ کے بارے میں حقائق جاننے کے لیے  چین جارہی ہے۔عالمی ادارہ صحت کے صحت عامہ کے ہنگامی منصوبہ کے  نگران مائیکل ریان نے کہا کہ وائرس کے ماخذ  اور وبا کے اثرات کو جاننے کے لیے عالمی ادارہ صحت بوقتِ ضرورت کسی بھی ملک یا علاقے میں جا کرمعلومات حاصل کرے گا ۔ٹیڈروس ادھانوم  نے مزید کہا کہ عالمی ادارہ صحت کی ایک ٹیم چین میں  چینی دوا ساز کمپنیوں سائنو وک اور سائنو فارم کے ساتھ تعاون کررہی ہے،بین الاقوامی معیار کے مطابق  پیداوار کے لیے ان کی صلاحیت کا جائزہ لے رہی ہے  تاکہ مستقبل میں عالمی ادارہ صحت ان کمپنیوں کو ویکسین کے ہنگامی استعمال کے فہرست میں شامل کرے۔