کیوبا کو "دہشت گردی کی حمایت کرنے والے" ممالک کی فہرست میں دوبارہ شامل کرنے پر کیوبا کی جانب سے امریکہ کی شدید مذمت

2021-01-12 11:29:10
شیئر:

کیوبا کو "دہشت گردی کی حمایت کرنے والے" ممالک کی فہرست میں دوبارہ شامل کرنے پر کیوبا کی جانب سے امریکہ کی شدید مذمت_fororder_1

مقامی وقت کے مطابق گیار تاریخ کو کیوبا کے وزیر خارجہ برونو روڈریگوئز نے کیوبا کو "دہشت گردی کی حمایت کرنے والے" ممالک کی فہرست میں دو بارہ شامل کرنےپر  امریکہ کی شدید مذمت کی۔روڈریگوئز نے سوشل میڈیا پر امریکہ کی "منافقت" اور "چالاکیوں" پر مبنی طریقوں کی مذمت کرتے ہوئے امریکہ کے اس اقدام کو "سیاسی قیاس آرائی" قرار دیا ۔ 
اسی دن ، امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا کہ کیوبا کو"دہشت گردی کی حمایت کرنے والے" ممالک کی فہرست میں شامل کیا جائے گا ۔ بیان میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کیوبا پر "دہشت گردوں کو پناہ فراہم کرنے" کا الزام بھی عائد کیا  ہے۔جس کی  کیوبا سختی سے تردید کرتا ہے۔
امریکہ نے 1982 میں  کیوبا کو"دہشت گردی کی حمایت کرنے والے" ممالک کی فہرست میں شامل کیا تھا۔2015 میں ، کیوبا اور امریکہ کے تعلقات کو معمول پر لانے کے تناظر میں ، اس وقت کے امریکی صدر باراک اوباما نے کیوبا کو اس فہرست سے ہٹا دیا تھا۔ مئی 2020 میں  امریکہ نے اعلان کیا کہ کیوبا کو ان ممالک کی فہرست میں شامل کیا جائے گا جو 2019 میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں تعاون نہیں کررہے تھے۔