ایران کی جانب سے محسن فخری زادے کے قتل میں ملوث چار مشتبہ افراد کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی استدعا

2021-01-12 10:54:13
شیئر:

ایران کی جانب سے محسن فخری زادے کے قتل میں ملوث چار مشتبہ افراد کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی استدعا_fororder_689

ایرانی پولیس نے گیارہ تاریخ کو بتایا کہ ایران نے انٹرپول سے چار افراد کے خلاف ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی درخواست کی ہے جن پر  ایرانی جوہری سائنسدان محسن فخری زادے کے قتل میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔
اس دن ایرانی پولیس کے ترجمان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ محسن  فخری زادے کا قتل "ایک دہشت گرد حملہ" تھا اور اسی وجہ سے اس قتل میں ملوث افراد "دہشت گرد" ہیں۔
ستائیس نومبر 2020 کو ، ایران کے دارالحکومت تہران کے قریب ایران کے مذکورہ ایٹمی سائنسدان کو قاتلانہ حملے میں ہلاک کردیا گیا تھا۔اگرچہ کسی تنظیم یا فرد نے اس قتل کی ذمہ داری قبول نہیں کی ، لیکن ایران کا خیال ہے کہ اس قتل کے پیچھے "اسرائیلی ذمہ داری کے واضح آثار" موجود ہیں اور ایران نے اس کا بدلہ لینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔