امریکہ میں "کیپیٹل ہل کا واقعہ" یورپ کے لئے باعث تشویش ہے، یورپی ماہرین

2021-01-13 11:39:59
شیئر:

امریکہ میں "کیپیٹل ہل کا واقعہ" یورپ کے لئے باعث تشویش ہے، یورپی ماہرین_fororder_3

ایک ہفتے قبل امریکی دارالحکومت میں ہونے والے فسادات نے نہ صرف امریکہ کی اندرونی صورتحال کو مزید کشیدہ بنا دیا ہے ، بلکہ اٹلانٹک کے دوسری طرف کے یورپی اتحادیوں کو بھی اس  سے شدید  تشویش لاحق ہے۔
فرانس کی کیتھولک یونیورسٹی آف دی لِلی میں تاریخ اور بین الاقوامی تعلقات کے پروفیسر بارتھلمی کورمونٹ نے کہا کہ امریکی حکام پر اثر انداز ہونے کے لئے دھمکیوں اور دھونس کے استعمال نے لوگوں کو امریکی جمہوریت کے مستقبل کے بارے میں پریشانی سے دوچار کر دیا ہے۔ "اگر مستقبل میں کوئی بھی شخص بغیر کسی ثبوت اور دلیل کے انتخابی نتائج کی مخالفت کرتا ہے تو جمہوری عمل کا مستقبل کیا ہوگا؟ انتخابات کی کیا اہمیت باقی رہے گی؟" کورمونٹ نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس عمل سے امریکی جمہوریت کی دھجیاں بکھر گئی ہیں اور اس نظام میں بڑا شگاف پڑ گیا ہے۔ یہ ٹرمپ کی مدت پوری ہونے کے بعد بھی موجود رہے گا۔
اطالوی انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کی ڈائریکٹر ناتھالی توکی، بارتھلمی کورمونٹ  کے نظر یے سے متفق نظر آتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ "ایک دھماکہ خیز واقعہ ہے جو کئی سالوں سے ہونا طے تھا۔ اس کے پیچھے برسوں سے جاری کئی عوامل کارفرما ہیں، یہ امریکہ کے جمہوری نظام میں ایک ایسے بحران کا نکتہ آغاز ہے جس کی شاید کوئی واپسی نہ ہو۔