اقوام متحدہ کا ۲۰۳۰ پائیدار ترقیاتی ایجنڈا ۲۰۱۵ میں منظورکیاگیا تھا۔ چین اس پرعمل درآمد کرنے کے حوالے سے اپنا مثبت کردار ادا کرتا آیا ہے۔ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں پانی کی قلت کا مسئلہ تھا ۔چین نے یہاں کے لیے پانچ کنویں عطیہ کیے جس سے مقامی لوگوں کے لیے پینے کی پانی کی کمی کی صورت حال کو بہتر بنانے میں مدد ملی ہے ۔ اس کے علاوہ چین نے نیپال ، موزمیبق ،نمیبیا اور دیگر ممالک میں اسکولز تعمیر کیے ہیں اور کیبوبا اور کرغزستان سمیت کچھ اور ممالک میں بجلی کی تنصیبات نصب کی ہیں ۔ چین دوسرے ممالک کی مدد سے اقوام متحدہ کے ۲۰۳۰ پائیدار ترقیاتی ایجنڈے کے لیے مسلسل اپنی خدمات سر انجام دے رہا ہے ۔