بارہ جنوری کو امریکی ریاستی کونسل کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی ریاستی کونسل نے رواں ہفتےکیے جانے والے تمام بیرونی دوروں کو منسوخ کر دیا ہے جن میں اقوام متحدہ میں متعین امریکی سفیر کا دورہِ تائیوان بھی شامل ہے۔
اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کیلی کرافٹ نے تیرہ سے پندرہ جنوری تک تائیوان کا دورہ کرنا تھا۔ بارہ جنوری کو امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اعلان کیا کہ امریکی صدر کو اختیارات کی منتقلی کےعمل کے تحت پومپیو کے اپنے دورہِ یورپ سمیت تمام دوروں کو منسوخ کیا گیا ہے ۔
مذکورہ دورے سے متعلق آٹھ تاریخ کو چینی وزارت خارجہ کی ترجمان حوا چھون اینگ نے چینی موقف بیان کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ اور تائیوان کا رابطہ ایک چین کے اصول اور چین -امریکہ کے تین اعلامیوں کی خلاف ورزی ہے ۔