صدر شی جن پھنگ کی طرف سے کرغزستان کے نو منتخب صدر صدیر جاباروف کو تہنیتی پیغام

2021-01-13 09:34:52
شیئر:

بارہ جنوری کو ، چینی صدر شی جن پھنگ نے جمہوریہ  کرغز ستان  کے صدر منتخب ہونے پر جناب صدیر جاباروف کو ایک تہنیتی پیغام بھیجا۔ چینی صدر نے اپنے  پیغام میں  نشاندہی کی کہ چین اور کرغزستان  کے سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے گزشتہ انتیس برسوں میں  دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی ترقی میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔میں چین-کرغزستان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہوں۔ میں "دی بیلٹ اینڈ روڈ" کی تعمیر کے سلسلے میں  باہمی مفید تعاون کے مواقع  سے فائدہ اٹھا کر آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہوں تاکہ  دونوں ممالک اور ان کے عوام اس سے مستفید ہو سکیں۔