گیارہ تاریخ کو اطالوی اخبار "ریپبلک " کی ویب سائٹ پر ایک رپورٹ جاری کی گئی جس کے مطابق ، اٹلی کی یونیورسٹی آف میلان کی سربراہی میں ایک بین الاقوامی تحقیقی ٹیم نے 10 نومبر ، 2019 کو حاصل شدہ ایک 25 سالہ خاتون مریض کے بائیوپسی کے نمونے میں نوول کورونا وائرس دریافت کیا ہے۔
اس کے علاوہ ، جون 2020 میں اسی مریض کے سیرم ٹیسٹ میں نوول کورونا وائرس کے اینٹی باڈیز کا پتہ لگایا گیا ہے۔ یونیورسٹی آف میلان کے محققین کا خیال ہے کہ یہ اس وقت تک معلوم ہونے والا بنی نوع انسان میں نوول کورونا وائرس سے انفیکشن کا پہلا کیس ہے۔