امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے 12 تاریخ کو کہا ہے کہ ایران دہشت گرد تنظیم القاعدہ سے جڑا ہوا ہے ، جس کی فوری طور پر ایرانی وزیر خارجہ ظریف نے تردید کی۔
پومپیو نے اسی روز واشنگٹن میں قائم صحافیوں کی قومی تنظیم کے اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی خفیہ ایجنسی اور ایران کے پاسداران انقلاب نے القاعدہ تنظیم کی سرگرمیوں میں مدد فراہم کی ہے اور "القاعدہ کا نیا صدر دفتر ایران میں ہے۔"
ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے اس الزام کی سختی سے تردید کی اور سوشل میڈیا پر کہا کہ "نائن الیون" میں ملوث تمام دہشت گرد ، مشرق وسطیٰ میں "پومپیو کی انتہائی پسندید منزل" سے آئے تھے اور ان میں سے کوئی بھی ایران سے نہیں آیا تھا۔ "پومپیو اپنے افسوناک کئیرئیر کا المناک انجام مزید تباہ کن جھوٹ بول کے کر رہے ہیں"۔