ٹوکیو اولمپک گیمز منصوبے کے مطابق منعقد ہوں گی، ٹوکیو اولمپک آرگنائزنگ کمیٹی

2021-01-13 11:35:27
شیئر:

ٹوکیو اولمپک گیمز منصوبے کے مطابق منعقد ہوں گی، ٹوکیو اولمپک آرگنائزنگ کمیٹی_fororder_2

ٹوکیو اولمپک آرگنائزنگ کمیٹی کے چیف ایگزیکٹو توشیرو موتو نے 12 تاریخ کو کہا کہ ٹوکیو اولمپکس کی منسوخی یا 2024 یا 2032 تک ملتوی ہونے کی خبریں افواہوں پر مبنی ہیں۔ ٹوکیو اولمپک آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین ، یوشیرو موری نے بھی اسی دن اپنی تقریر میں عزم ظاہر کیا   کہ رواں سال موسم گرما میں ٹوکیو اولمپکس اور پیرا اولمپکس شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گی۔
گزشتہ تین ہفتوں میں ٹوکیو اولمپک آرگنائزنگ کمیٹی کے اعلیٰ سطحی عہدیدار نے پہلی مرتبہ عوامی سطح پر بیان دیا ہے۔ حال ہی میں جاپان میں وبائی حالت بدستور بگڑ رہی ، اور ٹوکیو اور آس پاس کی تین کاؤنٹیاں ایک بار پھر ہنگامی حالت میں داخل ہوگئیں ہیں۔ اس صورت حال میں اولمپکس کے انعقاد کے حوالے سے جاپانی عوام کا اعتماد متزلزل ہو گیا ہے۔ کیوڈو نیوز کے ذریعے کیے گئے رائے عامہ کے تازہ ترین سروے سے پتہ چلتا ہے کہ 80فیصد سے زیادہ جاپانی عوام کو خدشہ  ہے کہ اولمپکس کھیلیں ملتوی یا منسوخ ہوجائیں گی۔