چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے چند روز قبل امریکی اسٹاربکس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اعزازی چیئرمین ہاورڈ شالٹز کے نام جوابی خط ارسال کیا ۔ شی جن پھنگ نے خط میں چین -امریکہ معاشی و تجارتی تعاون اور دو طرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے میں ہاورڈ شالٹز اور اسٹاربکس کے مثبت کردار کی حوصلہ افزائی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی رہنمائی میں ایک ارب چالیس کروڑ چینی افراد مکمل خوشحال معاشرے کی تشکیل کے لیے بھرپور کوشش کررہے ہیں۔چین میں جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر کا نیا دور شروع ہوا ہے، جس سے اسٹار بکس سمیت دیگر امریکی کاروباری اداروں نیز مختلف ممالک کے کاروباری اداروں کی چین میں ترقی کے وسیع مواقع حاصل ہوں گے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اسٹاربکس چین -امریکہ کے معاشی و تجارتی تعاون اور دونوں ممالک کے تعلقات کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کرے گا ۔ اس سے قبل ہاروڈ شالٹز نے چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کے نام لکھے گئے خط میں شی جن پھنگ کی رہنمائی میں چین میں مستقبل قریب میں ایک خوشحال معاشرے کے قیام کی تکمیل پر مبارک باد دیتے ہوئے چینی عوام اور ثقافت کے لیے احترام کے جذبات کا اظہار کیا تھا۔