امریکہ کی جانب سے سنکیانگ کی مصنوعات پر پابندی ، چینی وزارت خارجہ کا رد عمل

2021-01-14 19:29:33
شیئر:

امریکہ کی جانب سے سنکیانگ کی مصنوعات پر پابندی ، چینی وزارت خارجہ کا رد عمل_fororder_0114赵立坚

اطلاعات کے مطابق امریکہ سنکیانگ میں اگنے والے ٹماٹر  اور  کپاس کی درآمد پر پابندی عائد کرے گا۔  چودہ جنوری کو منعقدہ پریس کانفرنس میں وزارتِ خارجہ کے  ترجمان چاو لی جیان نے اس حوالے سے شدید مخالفت کا اظہار کرتے ہوئے کہا  کہ  نام نہاد "جبری مشقت" کا مسئلہ امریکہ سمیت بعض مغربی ممالک کے اداروں اور اہلکاروں کی جانب سے پھیلایا گیا سفید جھوٹ ہے۔ایسے بیانات کا مقصد چین کے متعلقہ کاروباری اداروں اور چین کی ترقی کو روکنا ہے۔چاو لی جیان نے کہا کہ "جبری مشقت " کا معاملہ تو خود امریکہ میں دیکھا جا سکتا ہے ۔ لاس اینجلس ٹائمز  کے مطابق کووڈ-۱۹ کی وبا پھوٹنے کے بعد امریکہ میں ماسک بنانے کے لیے خواتین کی کچھ جیلوں میں قیدی خواتین سےروزانہ جبراً  بارہ گھنٹوں تک کام کروایا گیا ۔ ایسے میں وبا پھیلنےکے خطرے کو یکسر نظرانداز کیا گیا اور وہ جن سے زبردستی ماسکس بنوانے کا کام لیا جارہا تھا ان کے اپنے پاس پہننے کے لیے ایک بھی  ماسک نہیں تھا۔ چاو لی جیان نے کہا کہ امریکہ کو حقائق کا احساس و ادراک کرتے ہوئے فوری طور پر ان بے جا پابندیوں کو اٹھانا چاہیے اور سنکیانگ کے معاملات کا استعمال کرتے ہوئے  چین کے داخلی امور میں مداخلت کو ختم کرنا چاہیے۔چین اپنے  مفادات کا تحفظ کرنے کے لیے لازمی اقدامات اختیار  کرے گا اور اپنے  اقتدار اعلیٰ ، سلامتی  اور ترقیاتی مفادات کی حفاظت کرے گا۔