13 جنوری کو ، امریکی نائب وزیر خارجہ کیتھ کراچ نے سوشل میڈیا پر بیان دیا کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے تائیوان کو "آزاد ریاست " کی حیثیت دے دی ہے۔ اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے چودہ جنوری کو منعقدہ پریس کانفرنس میں امریکہ کے اس عمل کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کیتھ کراچ کے بیان نے بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں ، ایک چین کے اصول اور چین-امریکہ کے تین مشترکہ اعلامیوں کی خلاف ورزی کی ہے ۔یہ تائیوان کے معاملے پر امریکہ کے سیاسی وعدوں کی بد ترین خلاف ورزی ہے ۔ چین امریکہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ تائیوان کے معاملات کے بہانے جو سیاسی کھیل وہ کھیل رہا ہے اسے فوری طور پر بند کیا جائے اور امریکہ اور تائیوان کے درمیان تمام سرکاری روابط کو ختم کیا جائے ۔