حقیقی کثیر الجہتی پر عمل کریں، وانگ ای

2021-01-14 09:56:35
شیئر:

حقیقی کثیر الجہتی پر عمل کریں، وانگ ای_fororder_1

تیرہ جنوری کو انڈونیشیا کے دورے کے دوران ،چین کے  ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے کثیرالجہتی کو برقرار رکھنے کے طریق کار کے بارے میں  نامہ نگاروں کے سوالات کے جوابات دیئے۔وانگ ای نے کہا کہ عالمی برادری کو توقع ہے کہ نئی امریکی حکومت کثیرالجہتی کی طرف لوٹ آئے گی ، اور چین بھی اس کا خیرمقدم کرتا ہے۔ حقیقی کثیرالجہتی کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کے مطابق  ہونا چاہئے ، اس سلسلے میں تمام ممالک کی خودمختاری کا احترام کیا جانا چاہیے ، اور تمام ممالک کی برابری کو برقرار رکھا جانا چاہیے،  دنیا کے تنوع کا احترام کیا جانا چاہئے ، ترقی کے جائز حقوق کا احترام کیا جانا  چاہئے اور تمام ممالک کی انتخاب کردہ ترقیاتی راہ کا احترام کیا جانا  چاہئے۔

چینی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ  ہمیں بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال  کرنا چاہئے۔ ہم کثیرالجہتی کی آڑ میں بند گروہی سیاست کی مخالفت کرتے ہیں ،  کثیرالجہتی کے بہانے بین الاقوامی برادری پر چند ممالک کے تصور اور نظریے کو مسلط کرنے کی مخالفت کرتے ہیں ،اور مخصوص ممالک کے خلاف من چاہے  اتحاد کے قیام کی مخالفت کرتے ہیں۔ وانگ ای نے اس بات پر زور دیا کہ حقیقی کثیرالجہتی پر عمل کرنے سے ہی عالمی امن ، استحکام اور ترقی کو برقرار رکھا جاسکتا ہے۔ نام نہاد جھوٹی کثیرالجہتی کو فروغ دینے سے صرف نئے  تفرقات اور تنازعات پیدا ہوں گے۔عالمی برادری کو اس کے خلاف ہوشیار رہنا چاہئے۔