ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک بار پھر مواخذے کا سامنا

2021-01-14 10:37:03
شیئر:

ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک بار پھر  مواخذے کا سامنا_fororder_5

امریکی ایوان نمائندگان نے تیرہ تاریخ کو صدر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی قرارداد پاس کی اور قرارداد میں ان پر لوگوں کو بغاوت پر اکسانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ٹرمپ امریکی تاریخ کے پہلے صدر ہیں جنہیں دوبار مواخذے کی تحریک کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ووٹنگ سے پہلے ، ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی  پیلوسی نے بیان دیا کہ ٹرمپ امریکہ کے لئے ایک "واضح اور حقیقی خطرہ" ہیں ، مواخذے کی مخالفت کرنے والے ایوان نمائندگان کے ریپبلکن رہنما ،کیون  مکارتھی نے کہا کہ ٹرمپ کیپیٹل ہل فسادات کے لئے "ذمہ دار" ہیں۔ اس کے بعد مواخذہ کا کیس سینیٹ میں  سماعت کے لئے  پیش کیا جائے گا ، اور ٹرمپ کو مجرم قرار دینے کے لئے کم از کم دو تہائی سینیٹرز کی حمایت درکار ہے۔

سینیٹ کی اکثریتی جماعت ریپبلکن پارٹی کے رہنما مچ میک کونیل نے اسی دن کہا تھا کہ مواخذہ کیس کی سماعت کے لئے سینیٹ کا جلد اجلاس طلب نہیں کیا جائے گا جس کا مطلب یہ ہے کہ  20 جنوری کو  بائیڈن کے حلف اٹھانےسے پہلے مواخذے کا عمل  آگے نہیں بڑھ سکے گا۔